نرس شعبہِ صحت میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس

مورخہ 17مئی2025 کو ہولی فیملی کالج آف نرسینگ کراچی کے اْوڈیٹوریم میں نرسوں کا عالمی دن نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔اس دن کو منانے کو مقصد معاشر ے میں نرسوں کے کردار اور اہمیت کو اْجاگر کرنا نیز اْن کی خدمت کو سلام پیش کرنا ہے۔نرسز کے عالمی دن کے موقع پر اس شعبہ کی بانیہ فلورنس نائٹٹنگیل کی خدمات کو بھی خصوصی طور پر نا صرف یاد کیا جاتا بلکہ خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے۔جنہوں نے محبت،شفقت اورلگن سے میڈیکل کے میدان میں اپنی الگ پہچان بنائی۔ نرسوں کا عالمی دن فلورنس نائٹٹنگیل کی سالگرہ کے دن 12مئی کو منایا جاتا ہے جنہوں نے جدید نرسنگ کی بنیاد رکھی اوراپنی ساری زندگی صحت کے شعبہ کیلئے وقف کر دی۔
پروگرام کے آغاز پر سٹاف نرس سنھیا نے فلورنس نائٹٹنگیل کی تصویر اور مسِ اریبہ نے فلورنس نائٹٹنگیل کے خصوصی لیمپ کو جو اْس روشنی کی علامت ہے جو فلورنس نے صحت کے شعبہ میں متعارف کروائی، سٹیج پر رکھا۔ اس کے بعد لیمپ لائٹنگ کی رسم ہوئی جس میں تما م نئے سٹوڈنٹس نے پروفیسر ڈاکٹر تنصیر احمد کی شمع سے اپنی شمع روشن کی، جو کہ علم،ہمدردی اور مریضوں کی دیکھ بھال کے جذبے کو نئی نسل تک منتقل کرنے کی علامت ہے۔
شمعیں روشن کرنے کے بعد تمام سٹوڈنٹس نے ملِ کر فلورنس نائٹٹنگیل کا pledge پڑھا۔
 اس تقریب کے مہمانِ خصوصی فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس تھے۔جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہانرس شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔جس کے فرائض میں مریض کی تیماداری کرنا،مکمل صحت کا خیال رکھنا،سردی،گرمی بارش،آندھی ہو یا طوفان،دن رات کی پراہ کئے بغیر خدمت گزاری کرنا شامل ہیں۔یقینانرس مریض کے لیے مسیحا کا درجہ رکھتی ہے۔آخر میں بشپ صاحب نے نرسنگ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کی نیز کہا میری دْعا ہے خدا کرے آپ اسی جذبے سے اپنے مشن کو جاری وساری رکھیں۔
اس کے بعد ہولی فیملی میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس نے فلورنس نائٹٹنگیل جدید نرسنگ کی بانیہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور نرسنگ کے شعبہ میں اْ ن کی خدمات کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا۔
اس یاد گار موقع پر تما م نرسز اور سٹاف ممبران کو اْن کی خدمات کے طور پر میڈم گلینس ڈسوزا  ایڈمنسٹریٹر آف ہولی فیملی ہسپتال اور فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس کے دستِ مبارک سے اعزازی ایواڈز دئیے گئے۔
آخر میں فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس کے ہمراہ تمام سٹاف ممبران نے مل کر کیک کاٹا گیا۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail