پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کا روم میں اد لیمینا وزٹ

اد لیمینا وزٹ کے دوران مشنری اوبلیٹس آف میری ایمیکیولیٹ (او۔ایم۔آئی) کے جنرل ہاؤس کا دورہ ک
اد لیمینا وزٹ کے دوران مشنری اوبلیٹس آف میری ایمیکیولیٹ (او۔ایم۔آئی) کے جنرل ہاؤس کا دورہ ک

مورخہ 8مئی 2026کو پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس نے اپنے اد لیمینا وزٹ کے دوران مشنری اوبلیٹس آف میری ایمیکیولیٹ (او۔ایم۔آئی) کے جنرل ہاؤس کا دورہ کیا۔اوبلیٹ برادران نے نہایت محبت اور خوشی سے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
وفد میں شامل معزز شخصیات میں فوقیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس،  عزت مآب بشپ سیمسن شکر دین (صدر، پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس و بشپ حیدرآباد)، فضلیت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس (کراچی)، فضلیت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد (اسلام آباد۔راولپنڈی)، فضلیت مآب آرچ بشپ خالد رحمت (لاہور)، فضلیت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا ء (کوئٹہ)، اور عزت مآب بشپ اندریاس رحمت (فیصل آباد) شامل ہیں۔

 اد لیمینا وزٹ کے دوران مشنری اوبلیٹس آف میری ایمیکیولیٹ (او۔ایم۔آئی) کے جنرل ہاؤس کا دورہ
اد لیمینا وزٹ کے دوران مشنری اوبلیٹس آف میری ایمیکیولیٹ (او۔ایم۔آئی) کے جنرل ہاؤس کا دورہ

اس موقع پر فادر یوجین بینیڈکٹ OMI (کونسلر برائے ایشیا-اوشیانا)، فادر انتھونی بوخم OMI (وکر جنرل)، فادر جیمز بروبسٹ OMI (کونسلر برائے امریکہ و کینیڈا)، اور فادر گلشن برکت OMI، جو گریگورین یونیورسٹی میں چرچ ہسٹری میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، نے پاکستانی بشپ صاحبان کو پْر جوش طریقے سے خوش آمدید کہا۔۔
یاد رہے کہ او بلیٹس 1971 سے پاکستان میں خدمت انجام دے رہے ہیں اور آج بھی ملک کے تمام ڈایوسیز میں عوام کے ساتھ ایمان و خدمت کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔عزت مآب بشپ سیمسن شکر دین نے اوبلیٹس کی پاکستان میں گرانقدر خدمات، غریبوں سے قربت، اور محروم طبقات کے درمیان ان کی مخصوص خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔
 مورخہ 9 تا 10 مئی 2026کو اوپیرا دیلہ کی ایزا،ویٹی کن میں پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کے اد لیمینا وزٹ کے باقاعدہ آغازسے قبل دعائیہ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
 9 مئی بروز ہفتہ کو فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس نے جبکہ اتوار کے روز 10مئی کوعزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے پاک ماس کی اقدس قربانی کی قیادت فرمائی۔ ان روحانی اجتماعات میں بشپ صاحبان نے پاکستان، کلیسیا اور عوام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس (PCBC) کے اد لیمینا وزٹ کا باقاعدہ آغاز آج پیر کے روزسے ہوگا۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail