اْمید کبھی مایوس نہیں کرتی۔پوپ فرانسس
پوپ فرانسس نے یکم دسمبر 2024کودسمبر کے مہینے کے دْعا ئیہ ارادے کواْمید کے زائرین کے نام منسوب کر دیا۔انہوں نے کہا خدا کرے ہم 2025کی جوبلی کے وسیلے اْمید کے زائرین بن جائیں۔نیزیہ جوبلی کا سال ہمیں ہمارے ایمان میں مضبوط کرے۔ پوپ فرانسس نے ہماری دنیا کو درپیش مصائب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو اْمید کی بہت ضرورت ہے۔مسیحی اْمید خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے جو ہماری زندگیوں کو خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔انہوں نے اْمید کو ہماری زندگیوں کے لیے لنگر قرار دیا۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ فرانسس نے زور دیا کہ ہمیں بھولنا نہیں چاہئے کہ اْمید کبھی مایوس نہیں کرتی۔ خدا ہماری زندگیوں کو اْمید سے بھر دے، تاکہ ہم اپنے آس پاس کے ہر فرد کے لیے اْمید کا تحفہ بن سکیں۔