وادی سوات میں آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے مسیحی تعلیم کے اساتذہ کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

گزشتہ دنوں دارالکلام لاہور کی جانب سے لاہور آرچ ڈایوسیس کے اپوسٹولک ایڈمنسٹریٹر فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراواس کی رہنمائی میں، وادی سوات میں مسیحی تعلیم کے اساتذہ کے لیے تین روزہ  تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔روحانی تعلیم کی اس نشست میں لاہور ڈایوسیس کے کیتھولک اسکولوں سے 27 اساتذہ  نے شرکت کی۔ پروگرام کی قیادت ریورنڈ فادر اسحاق غلام، ڈائریکٹر کیٹیکیٹیکل سنٹر، ڈائیوسیز آف ملتان نے کی۔ جنہوں نے تھیولوجیکل افزودگی، تدریسی مہارتوں اور کیٹیکیٹیکل مشن کی تجدید پر بات چیت کی۔اس ورکشاپ کا  مرکزی مقصد مسیحی تعلیم کے اساتذہ کی ذاتی اور روحانی نشوونما کو فروغ دینا تھا۔
دار الکلام کے ڈائریکٹر جناب عامر جوزف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفریشر کورس پاکستان کے کیتھولک اسکولوں میں انجیلی بشارت اور مسیحی ایمان کی تشکیل کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے معلمین کی رہنمائی کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیٹیکزم کے اساتذہ کلاس روم میں مبشر ہوتے ہیں،،ان کی تربیت مسیح سے محبت اور کیتھولک ایمان کی سچائیوں سے جْڑی نسل کی تعمیر کے لیے بہت ضروری ہے۔
ریورنڈ فادر اسحاق غلام نے شرکت کرنے والے تمام اساتذہ اور ان کے متعلقہ اسکول کے پرنسپلز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کیتھولک مسیحی ایمان میں بچوں کی تشکیل کے لیے اساتذہ کا تربیت یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail