مسیح کی پیروی کرتے ہوئے اپنی بلاہٹ میں مضبوط رہیں۔ فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس

مورخہ 11 جون 2025 کو نیشنل کیتھولک انسٹی ٹیوٹ آف تھیولوجی، کراچی کی جانب سے سال چہارم کے طلباء کی علم الہیات کی تعلیم مکمل ہونے پرگریجویشن سرمنی کا انعقاد کیا۔ کل 27 برادرزنے اپنی ڈگریاں حاصل کیں۔جن میں 17 ڈایوسیزن اور 10 ریلجیس برادرز تھے۔
اس موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گذرانی گئی،جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے کی جبکہ معاونت ریورنڈ فادر شہبازنذیر،ڈین آف سٹڈیز،ریورنڈ فادر اختر نوید او۔پی،ریورنڈ فادر کامران تاج،ریکٹر کرائسٹ دی کنگ سیمینری کراچی اور ریورنڈ فادر عنایت برنارڈ نے فرمائی۔ فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے وعظ میں شرکاء سے کہا کہ آج کا دن آپ کے لیے ایک نئے اور حقیقی سفر کا آغاز ہے۔مسیح کی پیروی کرتے ہوئے اپنی بلاہٹ میں مضبوط رہیں اور دلوں میں  محبت،پاکیزگی اور ہمدردی کے بیج بوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سفر میں مکمل ایمانداری،وفاداری اور شفافیت کے ساتھ رہیں تاکہ آج کی دنیا میں مسیح کے سچے پیروکار بن سکیں۔  آخرمیں فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے نے اپنے دستِ مبارک سے طالب علموں میں اسناد تقسیم کیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail