مسیحی قوم ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے متحد ہے۔ ریورنڈ فادر آصف سردار (وِکر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور)
مورخہ 13اگست2025کوسیکرڈہارٹ کیتھڈرل لاہور میں ڈایوسیزن کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مختلف مذاہب کے مذہبی راہنماؤں نے شرکت کی۔اس نشت کی صدارات ریورنڈ فادر آصف سردار (وِکر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور)نے فرمائی۔جبکہ ریورنڈ فادر نقاش اعظم(ڈایوسیزن ڈائریکٹربرائے بین المذاہب مکالمہ)،جناب مفتی عاشق حسین،مولانامحمد عاصم مخدوم،علامہ قاری خالد محمود،پادری عمانیوئیل کھوکھر،ملک محمد آصف (چیئرمین امن کمیٹی)،آغا صغیر عباس ورک،ڈاکٹر بدر منیر،سہیل عالم،سلیم شاکر،نعمان ٹیپو نے خصوصی شرکت کی۔تمام راہنماؤں نے جشنِ آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عزم کیا کہ سب ملِ کر ملک کی بقا و ترقی کیلئے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔نیز سبھی راہنماؤں نے مذہب،رنگ اور تعصب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کرنے کا عہد کیا۔
اس موقع پر ریورنڈ فادر آصف سردار نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے۔ مسیحی قوم ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے متحد ہے۔
ریورنڈ فادر نقاش اعظم ڈایوسیزن ڈائریکٹربرائے بین المذاہب مکالمہ نے کہاکہ آئیں ہم سب ملِ کر وعدہ کریں کہ اپنے ملک میں برداشت،رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیں تاکہ امن کابول بالا ہو۔
آخرمیں جشن ِآزادی کے اس موقع پر تمام مذہبی راہنماؤں نے ملِ کر کیک کاٹانیز سفیرانِ امن کو امن شیلڈ سے نوازا گیا۔
Daily Program
