صدرِ پاکستان نے کارڈینل جوزف کوٹس کے لیے تمغہ امتیاز کی منظوری دے دی۔

مورخہ 14اگست2024 کے تاریخی دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 افراد کو ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔یہ ایوارڈز اگلے سال 23 مارچ کو ایک تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔
پاکستان میں کیتھولک چرچ کے لیے ایک قابلِ فخر بات یہ ہے کہ ایوارڈز حاصل کرنے والے 104افراد میں کارڈینل جوزف کوٹس کا نام بھی شامل ہے۔ تقدس مآب کارڈینل جوزف کوٹس کی ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی، تعلیم اور سماجی بہبود کے فروغ میں انتھک کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔ 
دیگر قابلِ ذکر ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید شامل ہیں، جنہیں اْن کی عوامی خدمات پر نشانِ پاکستان دیا جائے گا جبکہ ارشد ندیم، کو کھیلوں میں ان کی کامیابیوں پر ہلالِ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail