سینٹ اینڈریو کیتھولک چرچ مہران ٹاؤن کراچی کی تقدیس اور برکت

 مورخہ 28فروری2025کو فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے سینٹ اینڈریو کیتھولک چرچ مہران ٹاؤن کراچی کو اپنے دست ِ مبارک سے برکت دی۔ بشپ صاحب کو پگڑی پہنا کر اور گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا۔ اس بابرکت موقع پر فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی جبکہ ریورنڈ فادر افضل گلفام اور ریورنڈ فادر نوبرٹ پال نے معاونت فرمائی۔ 
دورانِ وعظ بشپ صاحب نے مومنین کو نئے گرجا گھر کی مبارک باددی اور کہاکہ یہ گرجا گھر آپ کے ایمان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ گرجہ خدا کی طرف سے مہران ٹاؤن کی کلیسیاکیلئے قیمتی تحفہ ہے جہاں پر آپ کی آنے والی نسلوں کی ایمانی آبیاری ہوگی اس لئے خدا کے گھر کی دیکھ بھال کرنا آپ کا فرض ہے۔
وعظ کے بعد کرسمہ کے تیل سے پاک صندوق اورپاک الطار کو مسح کیا گیا بعدازاں پاک لُوبان جلایا گیا۔ امن کی علامت کے طور پر کبوتر بھی فضا میں اْڑئے گئے۔ بشپ جی نے نئے گرجا گھر کی تختی کی نقاب کْشائی کی۔ عبادت کے اختتام پرریورنڈ فادر افضل گلفام نے اظہار ِ تشکر پیش کیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail