روزوں کے ایام ہمیں خود کو جانچنے اور تجدید عہد کی دعوت دیتے ہیں۔ ریورنڈ فادر تھیاگن (او۔ایم۔آئی)
مورخہ 29مارچ 2025کو سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل میں آرچ ڈایوسیس آف لاہور کی تمام سسٹرصاحبات کیلئے فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس کی قیادت میں ایک روزہ خصوصی یومِ دْعا کا اہتمام کیا گیا۔یہ دن روزوں کے بابرکت موسم کے دوران گہرے غور و فکر اور تجدید کا موقع تھا۔اس دن کے مقررریورنڈ فادر تھیاگن (او۔ایم۔آئی)تھے۔ جنہوں نے سسٹر صاحبات کو بصیرت انگیز سیشن دیا جس کا موضوع ”مسیح یسوع کی سب سے بڑی جنگ“ تھا۔ فادر موصوف نے یسوع اور فریسیوں کے درمیان جاری کشمکش کی وضاحت کی، اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح یسوع نے کھل کر اْن کی منافقت کی مذمت کی اور اْن کی قیادت کو چیلنج کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ روزوں کے ایام ہمیں بھی خود کو جانچنے اور مسیح کی تعلیمات کے لیے تجدید عہد کی دعوت دیتے ہیں۔ خدا کرے کہ ہم نئے سرے سے روحانی طاقت اور مسیح کی تعلیمات کی روح میں اپنے ایمان کے سفر کو جاری رکھ سکیں۔اپنے سیشن کے اختتام پر فادر تھیاگن نے کہا کہ آئیے ہم یسوع کے سچے شاگرد بنیں۔دْعا کے دن کا اختتام پاک ماس کی اقدس قربانی کے ساتھ ہوا۔اس کے بعد ریورنڈ فادر آصف سردار (وکر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور) نے اظہار تشکر پیش کیا۔
Daily Program
