اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2026 کے لیے نئی کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2026 کے لیے نئی کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2026 کے لیے نئی کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی

 مورخہ 11فرور ی 2026کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2026 کے لیے نئی کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایس بی پی بورڈ کی منظوری کے بعد ڈیزائن وفاقی کابینہ کو بھیج دیے گئے ہیں اور حتمی منظوری ملتے ہی چھپائی کا عمل شروع ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں دو یا تین مالیت کے نوٹ بیک وقت شائع کیے جائیں گے اورکم از کم اسٹاک تیار ہوتے ہی انہیں مرحلہ وار گردش میں لایا جائے گا۔
ایس بی پی گورنر جمیل احمد نے واضح کیا ہے کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند نہیں کیا جا رہا بلکہ اسے بھی نئے ڈیزائن کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ موجودہ تمام نوٹ بدستور قانونی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں بتدریج، نئی سیریز کی وسیع دستیابی کے بعد ہی تبدیل کیا جائے گا۔نئے نوٹوں میں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر برقرار رہے گی، جبکہ ڈیزائن میں پاکستان کی جغرافیائی تنوع، تاریخی مقامات اور سماجی موضوعات جیسے ماحولیاتی تبدیلی اور قومی ترقی میں خواتین کے کردار کو نمایاں کیا جائے گا۔ 
سیکیورٹی کے لیے جدید فیچرز شامل ہوں گے، جن میں بہتر سیکیورٹی تھریڈ، رنگ بدلنے والی سیاہی، ابھری ہوئی پرنٹنگ (نابینا افراد کی سہولت کے لیے)، زیادہ پائیداری اور مشین ریڈیبلٹی شامل ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ لیک تصاویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ڈیزائن منظوری کے بعد جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک عموماً ہر 15 تا 20 سال بعد نئی سیریز متعارف کراتا ہے۔ آخری بڑی سیریز 2005 سے جاری ہوئی تھی۔ نئی سیریز کو ملکی مالیاتی نظام کی جدید کاری اور جعلسازی کے خلاف مؤثر قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail