آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے کاہنوں کے لئے جوبلی پروگرام

مورخہ04اگست 2025کو ڈایوسیزن کاہنو ں کے مربی مقدس جان میری ویانی کی عید کے موقع پر  آر چ ڈایوسیس آف کراچی کے کاہنوں کے لئے جوبلی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام جوبلی ڈایوسیزن ڈائریکٹرریورنڈ فادر وقا ص برائن کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔  اس جوبلی کے پروگرام کا موضوع ’کاہن کی زندگی اور بلاہٹ‘تھا جس کے مقرر ریورنڈ فادر آرتھر چارلس تھے۔
پروگرام کا آغاز اُمید کے زائرین کی روزری  سے ہوا جس میں ”اُمید کے بھید“ پڑھے گئے۔اقدس روزری کی عبادت کی قیادت یورنڈ فادر الیکس غوری نے کی۔ بعدازاں ریورنڈفادر افضل گلفام، ریورنڈفادر سلیوان جوشوا اور ریورنڈفادر آکاش اکرم نے حمدو نثاکے ذریعے پروگرام کو جاری رکھا۔ بعدازاں تمام کاہن صاحبان جوبلی کی صلیب اُٹھا ئے سینٹ جوزف کالج سے سینٹ پیٹرک کیتھڈرل تک جلوس کی صورت میں آئے۔جہاں پاک گھنٹہ کی عبادت کی گئی جس کی قیادت ریورنڈ فادر آصف جان کی۔اس دوران تمام کاہن صاحبان کو اعتراف کا ساکرامنٹ حاصل کرنے کو موقع دیا گیا۔ مقدس گھنٹہ کی عبادت کے بعد پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گذرانی گئی جس کی قیادت ریورنڈفادر آرتھر چارلس نے جبکہ معاونت ویری ریورنڈ فادر ایڈوڈ جوزف، ریورنڈفادر سیموئیل جارج، ریورنڈفادر صالح ڈائیگو اورریورنڈ فادر نذر نواب  نے فرمائی۔
ریورنڈفادر آرتھر چارلس نے وعظ کے دوران اپنی 40 سالہ کاہنانہ خدمت  کے لیے خُدا شکر ادا کیا اور کہا کاہنانہ بلاہٹ خُدا کی طرف سے خاص تحفہ ہے اس میں ثابت قدم رہنا اور خُدا کے مشن کوایمانداری اور وفاداری کے ساتھ پورا ہمار ا اولین فرض ہے۔اس پروگرام میں فضلیت مآب کارڈینل جوزف نے بھی شمولیت کی۔ آخر میں ریورنڈفادر آرتھر چارلس کی 40 سالہ کاہنانہ خدمت کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail