فوقیت مآب کارڈینل جوز ف کوٹس نے فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت کی رسمِ تنصیب کے موقع پر کہا کہ آپ نے کوئٹہ میں بحیثیت بشپ شاندار خدما ت سر انجام دی اور اب خدا نے آپ کو لاہور کی قدیم اور تاریخی ڈایوسیس کے نئے مشن کی ذمہ داری سونپی ہے، جو پاکستان کی کئی ڈایوسیز کی ماں کہلاتی ہے۔