9اگست 2020کو فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین شاء کی قیادت میں بین المذاہب مکالمہ اور بین الکلیسیائی اتحاد کے ممبران نے عید الاضحی کے موقع پر مسلم برادری کو مبارک باد پیش کی اور وطن کی سلامتی کے لیے ملکر دْعا کی۔اس موقع پر تمام ممبران نے ریورنڈ فادر فرانسس ندیم کی یاد میں امن کا پودا لگایا اور امن کے اس پودے کو اْن کے نام سے منسوب کر دیا۔بین المذاہب مکالمہ کے ممبران کے ساتھ آرچ بشپ سبسٹین شاء ریکٹر کیتھیڈرل فادر مشتاق پیارا، ریکٹر کیپوچن ہاوس،فادر اشفاق انتھنی اور برادر رضوان نے ملکر تمام مسلم علماء اور دیگر معززین کے ساتھ عید کا کیک کاٹا۔