گزشتہ دنوں امام بارگاہ شیخوپورہ میں محرم والحرام اتحادِمسلمین نیز اتحادِدیگر مذاہب کے اشتراک سے امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 300سے زائد علماء اکرام اور 2000سے زائد شرکا ء نے شرکت کی۔ریورنڈ فادر ظفر تنویر پیرش پریسٹ شیخوپورہ نے مسیحی وفد کی قیادت کی۔امن کانفرنس میں مختلف علماء اکرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے امن کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کے لئے ہماری کوششیں کیسی اور کتنی ہیں۔