فاختہ پوری دنیا میں امن کا نشان تسلیم کیا جانے والا پرندہ ہے۔ وہ پرندے جنہیں بہت سے ماحولیاتی اور انسانی خطرات کا سامنا ہے۔ فاختہ بھی ان میں شامل ہے۔ فاختہ جو پہلے ہر جگہ عام ہوتی تھی اور غول در غول نظر آتی تھی اور اس کی بہت ہی منفرد دھیمی آواز سننے کو ملا کرتی تھی۔ اب کبھی کبھار ہی نظر آتی ہے اور اس کی آواز سنے تو پتا نہیں کتنا عرصہ ہوا۔ فاختہ کی نسل کو نقصان پہنچنے کے بہت سے اسباب ہیں، جن میں زیادہ نقصان فصلوں پر زہریلی دوائیوں اور کھاد وغیرہ کے استعمال سے ہوا ہے۔ گندم، چاول،