جنوبی چلی کے جنگل میں ایک دیوہیکل درخت ہزاروں سال سے موجود ہے جو دنیا کا قدیم ترین درخت تسلیم کیے جانے کے مرحلے میں ہے۔یہ درخت چلی کے دارالحکومت سنتیاگو کے جنوب میں 800 کلومیٹر (500 میل) کے فاصلے پر جنوبی علاقے لوس ریوس کے ایک جنگل میں کھائی کے کنارے پر موجود ہے۔اس درخت کو پیٹاگونین صنوبر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ جنوبی امریکہ میں درختوں کی سب سے بڑی قسم ہے