چرچ نابالغوں اور کمزور لوگوں کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 25مارچ 2025کوپوپ فرانسس نے نابالغوں کے تحفظ کے لیے پونٹیفیکل کمیشن کی پلینری اسمبلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چرچ نابالغوں اور کمزور لوگوں کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے اور جہاں کوئی بچہ یا کمزور شخص محفوظ ہے، وہاں آپ مسیح کی خدمت اور عزت کرتے ہیں۔
نابالغ بچوں کے تحفظ کے لیے پونٹیفیکل کمیشن کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ یہ قیمتی خدمت،مقامی گرجا گھروں اور مذہبی برادریوں کے لیے آکسیجن کی طرح ہے، جو زندگی بخشنے والی اور انجیل کے وفادار معاشروں کی تعمیر کے لیے ضروری ہے۔
پوپ فرانسس نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ہر ڈایوسیس، پیرش اور مذہبی کمیونٹی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسی محفوظ جگہیں بنیں جہاں بچے اور کمزور لوگ وقار اور امن کے ساتھ ترقی کر سکیں۔
یاد رہے پونٹیفیکل کمیشن کی پلینری اسمبلی کا اجلاس فی الحال 24 سے 28 مارچ 2025 تک روم میں ہو رہا ہے۔
Daily Program
