پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے ماہِ فروری کے دْعائیہ ارادے کو لا علاج بیماریوں میں مبتلا بچوں کے نام منسوب کر دیا۔


مورخہ 5فروری 2026کوپوپ لیو چہاردہم نے ماہِ فروری کے لیے اپنے دْعائیہ ارادے کو جاری کیا اور کیتھولک مسیحیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اُن کے ساتھ مل کر ہر دْکھی بچوں میں خدا کے چہرے کو پہچاننے کے لیے دْعا کریں۔
اے خداوند یسوع،جو ننھے بچوں کو اپنی آغوش میں لیتا اور محبت سے برکت دیتا تھا،آج ہم تیرے حضور اُن بچوں کو پیش کرتے ہیں جو لا علاج بیماریوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ان الفاظ کے ساتھ پوپ لیو نے اپنی ماہانہ ”پوپ کے ساتھ دعا“ کی ویڈیو کا آغاز ان الفاظ سے کیا۔انہوں نے کہا کہ اْن بیمار بچوں کے ”کمزور جسم“یسوع کی موجودگی کی علامت ہیں اور درد کے باوجود اُن کی مسکراہٹیں خدا کی بادشاہی کی گواہی دیتی ہیں۔
پوپ لیو نے بیمار بچوں کے خاندانوں، اْن کی دیکھ بھال کرنے والوں اور ڈاکٹروں کے لیے بھی دْعا کی، اور اْمید ظاہر کی کہ روح القدس اْن کے فیصلوں کو منور کرے اور انہیں صبر اور نرمی عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ خدا کرے اُن کی کمزوری ہماری ہمدردی کو جگائے اور ہمیں ٹھوس یکجہتی کے اعمال کے ساتھ نگہداشت، رفاقت اور محبت پر آمادہ کرے نیز کلیسیا کمزوری میں دوسروں کو سہارا دینا سیکھے اور دْکھ میں تسلی کا ذریعہ بنے۔
یاد رہے عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق ہر سال تقریباً 4 لاکھ بچے اور نوعمر افراد کینسر کی تشخیص کا سامنا کرتے ہیں، جو بچوں اور نوجوانوں میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔اقوامِ متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسف) کے مطابق 20 سال سے کم عمر کے 2.1 ارب سے زائد بچے اور نوجوان دائمی یا طویل المدتی بیماریوں سے متاثر ہیں، اور ہر سال تقریباً 10 لاکھ بچے ان بیماریوں کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail