پوپ لیو نے سوئس گارڈز کے نظم و ضبط، ہمت اور ایمان کی تعریف کی۔

مورخہ 4اکتوبر2025کو ویٹیکن میں حلف برداری کی تقریب میں 27 نئے سوئس گارڈز نے پاپائے اعظم کی حفاظت کا حلف اْٹھایا۔اس تقریب میں سوئس صدر، پریلیٹس، کاہن صاحبان، سول اور فوجی حکام، مومنین،اْن کے دوست،خاندان اورسابق سوئس گارڈ سبھی اس وقت موجود تھے جو ایک سوئس گارڈ کے کیریئر کا خاصا اہم لمحہ ہوتا ہے۔سوئس گارڈ چیپلین نے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے اور شکر گزار ہوں کہ آپ نے اس معزز خدمت کے بلاؤے کا جواب دیا، جسے اب آپ ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دینے کا حلف اْٹھائیں گے۔ اس کے بعد نئے سوئس گارڈز نے یہ کہتے ہوئے حلف لیا:”میں پوپ لیو چہاردہم اور اْن کے حقیقی جانشینوں کی وفاداری اور عزت کے ساتھ خدمت کرنے کا عہد کرتا ہوں، اور اپنی پوری طاقت سے اپنے آپ کو اْن کے لیے وقف کروں گا، حتیٰ کہ اْن کے دفاع کے لیے اگر ضروری ہو تو اپنی جان بھی قربان کروں گا“۔
اس موقع پر ویٹیکن اور سوئس ترانے بجائے گئے۔یہ تقریب صرف ایک گھنٹہ جاری رہی اور سوئس گارڈ بینڈ کی جانب سے پیش کیے گئے ایک مختصر کنسرٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ پوپ لیو کے شکریہ کے الفاظ کے ساتھ مہر لگائی گئی، جس میں انہوں نے زندگی اور ایمان کے تحفے کے لیے خُدا کا شکریہ ادا کیا۔اس تقریب کو ”خوبصورت“ قرار دیتے ہوئے، پوپ لیو نے حاضرین کو مبارکباد دی۔انہوں نے مزید کہاکہ آپ تمام جنہوں نے یہ حلف اْٹھایا ہے۔یہ آج کی دنیا میں ایک بہت اہم گواہی ہے۔ جس میں نوجوان اپنی جان دینے، خدمت کرنے اور دوسروں کے بارے میں سوچنے کی قدر رکھتے ہیں۔ میں اپنی جانب سے اور پوری ہولی سی کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail