پاک روح ہماری اندرونی زنجیروں کو توڑ تااور ہمیں بدل دیتا ہے۔پوپ لیو
مورخہ 8جون 2025کو پوپ لیوچہاردہم نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عید پیتیکوست کے موقع پر مومنین سے خطاب کرتے ہوئے یاد دہانی کروائی کہ کس طرح رسول یسوع کی موت کے بعد، خوف اور غم میں، دروازوں کے پیچھے بند تھے۔لیکن جب روح القدس نے رسولوں کی زندگیوں میں غیر معمولی کام کیا تو انھیں بدل کر رکھ دیا۔انہیں طاقت سے مسح کیا اور انہیں یہ ہمت عطا کی کہ وہ سب کے سامنے نکلیں اور خدا کے عظیم کاموں کا اعلان کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی روح القدس اسی طرح ہم پر نازل ہوتا ہے، جو ہماری اندرونی زنجیروں کو توڑتا، ہمارے خوف کو ختم کرتا اور سخت دلوں کونرم کرتا ہے۔پوپ لیو نے کہا روح القدس کی موجودگی ہمارے دل کی سختی، ذہنی تنگی اور خود غرضی کو ختم کرتا ہے جو ہمیں صرف اپنے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔
پوپ لیو نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ روح القدس ہمیں زندگی کے قریب آنے کی دعوت دیتا ہے۔وہ ہمیں اپنے باطن کے ساتھ رابطے میں رکھتا ہے۔تاکہ وہ ہمیں اْس خوشی کا تجربہ کرنے کی تعلیم دے جوخدا کے ساتھ ملاقات کی طرف لے جاتا ہے۔
Daily Program
