ورلڈ مشن سنڈے میں حصہ لیں۔پوپ لیوچہاردہم
مورخہ 13اکتوبر2025کو،پاپائے اعظم لیو نے ایک ویڈیو پیغام میں ہر کیتھولک پیرش سے اپیل کی ہے کہ وہ 19 اکتوبر کو عالمی مشن میں حصہ لیں۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح اس دن کی خیرات پوری دنیا میں مشنریوں کے اچھے کام کو مضبوط اور برقرار رکھتی ہے، جیسا کہ انہوں نے پیرو میں خدمت کرتے ہوئے خود دیکھا تھا۔ورلڈ مشن سنڈے ہر سال اکتوبر کے دوسرے سے آخری اتوار کو منعقد ہوتا ہے۔ اس سال یہ دن 19 اکتوبر کو منایا جائے گا۔اس سال کا موضوع ”لوگوں میں اْمید کے مشنری“ہوگا۔
پوپ لیو نے کہا ہر سال ورلڈ مشن اتوار کے روزساری کلیسیا تمام مشنریوں اور اْن کی رسولی خدمات کیلئے متحد ہو کر دْعا کرتی ہے۔پوپ لیو نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پیرو میں بطور مشنری کاہن اور بشپ خدمات سر انجام دیں ہیں نیز یہ تجربہ کیا ہے کہ کس طرح ایمان،دْعا اور خیرات سے پورا معاشرہ تبدیل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ آپ کی دْعائیں، آپ کی مدد سے انجیل کو پھیلانے، کیٹیکٹیکل پروگراموں کی فراہمی، نئے گرجا گھروں کی تعمیر میں مدد ملے گی اور بہت سے علاقوں میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی صحت اور تعلیمی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔
اپنے پیغام کے اختتام پہ پوپ لیو نے کہا کہ آئیے ہم اپنے آپ کو نئے سرے سے مسیح یسوع ہماری اْمید کو پوری دْنیاتک پہنچانے کا عہد کریں۔نیز انہوں نے دنیا بھر کے اْن تمام پیرشیز کا شکریہ ادا کیا جو مشنریوں کی مدد کرتے ہیں۔
Daily Program
