پاپا ئے اعظم لیو چہاردہم نے نومبر کے مہینے کے لیے اپنی دْعا ئیہ نیت کو ”خود کْشی کی روک تھام“ کیلئے منسوب کیا۔

مورخہ 4نومبر2025کوپاپا ئے اعظم لیو چہاردہم نے نومبر کے مہینے کے لیے اپنی دْعا ئیہ نیت کو ”خود کْشی کی روک تھام“ کیلئے منسوب کیا۔ انہوں نے تمام مومنین کو دعوت دی ہے کہ وہ اْن تمام افراد کے لیے دْعا کریں جو اندھیرے اور مایوسی میں زندگی گزار رہے ہیں۔
 پوپ لیو نے مومنین کو ”دی پوپ ویڈیو“کے ذریعے اْن لوگوں کے لئے دْعا کرنے کی اپیل کی ہے جو لوگ خودکشی کے خیالات سے جدوجہد کر رہے ہیں۔تاکہ وہ اپنی برادری میں دیکھ بھال اور محبت حاصل کر سکیں جس کی انہیں ضرورت ہے نیز زندگی کی خوبصورتی کے لیے اپنے دل کھولیں۔
پاپائے اعظم نے کہاکہ اے خداوند، تو جو تھکے ماندوں اور بوجھ اْٹھانے والوں کو اپنے پاس بلاتا ہے تاکہ وہ تیرے دل میں آرام پائیں، اْن سب لوگوں کے ساتھ رہ جو اندھیرے اور مایوسی میں زندگی گزار رہے ہیں، خاص طور پر وہ جو خودکشی کے خیالات میں مبتلا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اے خداوند، ہمیں ایک ہمدرد اور حساس دل عطا کر، جو دوسروں کو تسلی اور سہارا دے سکے۔پوپ لیو نے تسلیم کیا کہ مایوسی کی گہری تاریکی میں پہنچ جانا کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،یہاں تک کہ ْان لوگوں کے ساتھ بھی جو یسوع کی پیروی کرتے ہیں، کیونکہ وہ بھی کبھی کبھار نااْمیدی کے غم کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ لیو نے کہا کہ خدا کرے ہم سیکھ سکیں کہ احترام اور نرمی کے ساتھ دوسروں کے قریب کیسے رہنا ہے، زخموں کو بھرنے، تعلقات قائم کرنے اور نئی راہیں کھولنے میں مدد کیسے کرنی ہے۔ہم سب مل کر دوبارہ دریافت کریں کہ زندگی ایک تحفہ ہے حتیٰ کہ دْکھ اور تکلیف کے باوجود بھی زندگی کے معنی اورخوبصورتی باقی رہتی ہے۔
یاد رہے 2016 سے اب تک ”دی پوپ ویڈیو“کو 247 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اسے 23 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا اور یہ 114 ممالک میں میڈیا کی توجہ حاصل کر چکی ہے۔عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق، ہر سال تقریباً سات لاکھ بیس ہزار (720,000) افراد خود کْشی کرتے ہیں اور اْن میں سے نصف سے زیادہ خودکشیاں پچاس سال کی عمر سے پہلے وقوع پذیر ہوتی ہیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail