پاپائے اعظم لیو چہاردہم کا فلپائن کے زلزلے میں جان بحق ہونے والے افراد کیلئے گہرے رنج و غم کا اظہار

مورخہ 14جون 2026کو اینجلس کے بعد پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے فلپائن میں حالیہ شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 37افراد کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اْن کی روح کے لئے دْعا کی۔
8 جون کو فلپائن کے ساحل کے قریب 7.8 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔پوپ لیو نے تمام مومنین سے متاثرین اور اْن کے اہلِ خانہ کے لیے دْعا کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ میں فلپائن کے عوام کے ساتھ اپنی قربت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، جو چند روز قبل ایک شدید زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ میں مرحومین اور اْن کے خاندانوں، زخمیوں، اور اْن تمام لوگوں کے لیے دْعا کرتا ہوں جو اس آفت کے باعث تکلیف اور مصیبت کا سامنا کر رہے ہیں۔