نوجوانوں کو ہماری نہیں، خدا کی ضرورت ہے! پو پ فرانسس
مورخہ 26اگست 2024کوپوپ فرانسس نے ویٹی کن میں اوبلیٹس آف سینٹ جوزف (مذہبی رہنماؤں) کا خیر مقدم کیا اور انھیں کہا کہ وہ نوجوانوں کی مدد کریں۔کیونکہ نوجوانوں کو ہماری ضرورت نہیں، انہیں خدا کی ضرورت ہے!
پوپ نے اْن میں سے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اپنے عقیدے کی زندگی اور اپنے مذہبی تقدس کی جڑیں یسوع کے ساتھ روزمرہ کی زندگی میں پیوست رکھیں۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک، اپنی اپنی کمزوری کے ساتھ،خدا کے بغیر کھڑا نہیں رہ سکتا کیونکہ خدا ہی ہے جو ہمیں برقرار رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو خُداوند کے اتنے قریب رہنے کی ضرورت ہے، کہ جب ہم گناہ میں پھسلنا شروع کر دیں، تو ہم خدا سے چمٹے رہیں۔
آخر میں پوپ فرانسس نے مذہبی رہنماؤں کویاد دلایا کہ نوجوانوں کے پاس اچھائی کی بہت زیادہ صلاحیت ہے اور صرف کھلنے اور پھل آنے کا انتظار ہے۔ اگر ان کے ساتھ عقلمند، صبر کرنے والے اور فیاض رہنما ہوں۔نیز سینٹ جوزف اوبلیٹس کا چرچ اور معاشرے کے لیے خدما ت اور فراخدلی کا شکریہ ادا کیا۔