روزوں کا سفرہم میں خدا کے گھر کا زیادہ احساس پیدا کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 3مارچ 2024کو پوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا روزوں کا سفر ہمیں دْعا، اعتماد اور قربت کے ذریعے اپنے رشتے کو اپنے بھائیوں، بہنوں کے ساتھ مضبوط بنانے اورہم میں خدا کے گھر کا زیادہ احساس پیدا کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں روزمرہ کی زندگیوں میں اکثر تنہائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا بہت سی جگہوں پر دشمنی کا ماحول دکھائی دیتا ہے۔ پوپ فرانسس نے مشورہ دیا کہ ہم دوسروں کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کا جائزہ لیں کہ کیا ہم خاموشی کی دیواروں کو گرِانے کے لیے پہلا قدم اْٹھاتے ہیں یا ہمارے اندر موجود خالی پن کو ختم کرتے ہیں۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کہا کہ خدا کرے ہم مقدسہ مریم کی سفارشوں کی بدولت اپنے اندر کے خالی پن کو ختم کریں نیزخدا کے گھر کا زیادہ احترام کرنے اور اپنے رشتے کو خدا کے ساتھ مضبوط کرنے کے قابل بن جائیں۔