دنیا کو سخی خواتین کی ضرورت ہے۔پوپ لیوچہاردہم

مورخہ 22ستمبر2025کوپوپ لیو چہاردہم نے ویٹیکن میں آئی ہوئی مختلف مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی راہباؤں سے خطاب کرتے ہوئے اْن کی تعریف کی جو خدا کے بلاوے پر جواب دیتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کلیسیا کی تاریخ میں بہت سی مضبوط، بہادر اورغیر معمولی خواتین کا ذکر ہے جنہوں نے ابتدا میں خدا کی پکار کا جواب دیا اور جنہوں نے بعد کی نسلوں کے لیے راہ ہموار کی، جومسیح کی پیروی کرتے ہوئے، غریبی، پاکدامنی اور فرمانبرداری کرتیں رہیں حتیٰ کہ بعض نے شہادت تک حاصل کی۔
پوپ لیو نے مذہبی لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ عاجزی کو اپنائیں، اسی کو اپنی طاقت سمجھیں اور خدا کے قریب رہیں تاکہ روزمرہ کی زندگی میں خدا کی خدمت کے لیے سب کو تسلیم کرتے رہیں۔ انہوں نے مزید کہا یہ وہ میراث ہے جو آپ کو ملی ہے، اور جو آپ کی یہاں موجودگی کو بہت اہم بناتی ہے۔ اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ لیو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ درحقیقت، ہمارے دور میں بھی، سخی خواتین کی ضرورت ہے۔