خْدا کرے غزہ میں جنگ بندی جاری رہے۔پوپ فرانسس

گزشتہ دنوں پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار بنانے والوں کے علاوہ ”جنگ ہمیشہ ہر کسی کی شکست ہوتی ہے“۔

انہوں نے کہا میں اْمید کرتا ہوں کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہے گی، تاکہ تمام یرغمالیوں کو آزاد کرایا جا سکے، اور انسانی امدادممکن ہو سکے۔

پوپ فرانسس نے تمام مومنین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کی سنگین صورتحال کے لیے دْعا کرتے رہیں۔

عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے، پوپ فرانسس نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں غزہ کے کیتھولک پیرش آف ہولی فیملی سے فون پر گفتگو کی ہے۔جس میں معلوم ہوا کہ اْن لوگوں کے پاس پانی نہیں ہے۔ اْن کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے۔تما م لو گ تکلیف میں ہیں۔ انہوں نے کہا، یہ جنگ کرنے والے نہیں ہیں جو تکلیف اْٹھا رہے ہیں۔

پوپ فرانسس نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ آئیے ہم امن کے لیے دْعا کرتے ہوئے اپنے یوکرائنی بھائیوں کو نہ بھولیں، جو اب بھی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہمیشہ شکست ہوتی ہے جس میں ہر کوئی ہارتا ہے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail