خدا کی آواز سننے کیلئے وقت نکالیں۔پوپ فرانسس

مورخہ 19مارچ 2025کوپوپ فرانسس نے بلاہٹ کے لیے دْعا کے 62 ویں عالمی دن کے لیے اپنا پیغام جاری کیا اور نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ اپنے دلوں میں خدا کی آواز کو سنیں تاکہ یہ دنیا خداکی محبت کی علامت بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ جب نوجوان مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں تو اکثر مایوسی اور اْلجھن محسوس کرتے ہیں لیکن پھر بھی خدا جو انسانی دلوں کو جانتا ہے، وہ ہمیں ہماری بے یقینی میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا بلکہ خدا چاہتا ہے کہ ہم جان لیں کہ وہ ہمیں پیار کرتا ہے۔ 
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ فرانسس نے تمام مومنین کو دعوت دی کہ وہ بلاہٹوں کیلئے دْعا کریں اور اپنے رب سے اْس کے تاکستان کیلئے نئے مزدور مانگنے سے کبھی نہ تھکیں۔کیونکہ ہر بلاہٹ ہم میں دوسروں سے محبت کرنے اور ان کی خدمت کرنے کی خواہش پیدا کرتی ہے۔ خدا کرے کہ ہم خدا کی آواز کو سننے کے لیے وقت نکالیں،اپنی بلاہٹ کو پہچانیں اور اس میں ثابت قدم رہیں۔