منگرویو کا مقدس طور یبیوس(بشپ)
مقدس طور یبیوس اسپین کے شہرلیون میں 1538کو پیدا ہوئے۔آپ نے سالامانکا کی یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم پائی اور پھر وہیں پروفیسر مقرر ہوئے۔آپ نہایت ذہین تھے۔جب اس بات کا اندازہ حاکم ِ وقت شہنشاہ فلپ دوم کو ہوا تو اْس نے آپ کو اپنے دربار میں منصف ِ اعلیٰ کے اہم عہدے پر فائز کیا۔جب پیرو کے شہر لیما کی اْسقفیہٰ عظمیٰ خالی ہوئی تو آپ کو عام مومن ہونے کے باوجود 1580میں اس عہدہ پر مقرر کر دیا گیا جو کہ آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں اور لاثانی شخصیت کا اعتراف ہے۔آپ کے زیر نگرانی آرچ ڈایوسیس پانامہ سے ارجنٹینا تک محیط تھی۔آپ نے انتہائی جا نفشانی کے ساتھ بیشتر سفر پیدل کیا۔کاہنوں کی تربیت اور مومنین کی روحانی اور اخلاقی ترقی کیلئے بہت کام کیا۔آپ نے1606میں 68برس کی عمر میں وفات پائی۔
اے خداوندہمارے خدا! تْو ہر دور میں اپنے بندوں کو چْنتا ہے تاکہ وہ اپنے قول و فعل سے تیرے کہنے کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کریں اور بہت سارے لوگوں کو تیرے پاس لانے میں کامیاب ہو جائیں۔عنایت کر کہ ہم بھی اپنے اپنے بلاوے کے مطابق تیری اور تیرے لوگوں کی خدمت کرتے رہیں۔آمین
Daily Program
