مقدس پادرے پیؤ

مقدس پادرے پیؤ 25 مئی 1887 میں اٹلی کے گاؤں میں ایک کاشتکار گھرانے میں پیدا ہوئے۔  بچپن ہی سے آپ کو مذہبی رجحان رکھتے تھے۔ 15 سال کی عمر میں آپ کیپوچن جماعت میں شامل ہو گئے اور یہیں آپ کو پیؤ کا نام دیا گیا۔ 1910 میں آپ کاہن بنے چونکہ اسی سال پہلی جنگ عظیم کا آغاز ہوا۔آپ کو نہ چاہتے ہوئے بھی جبرا ًفوج میں بھرتی ہونا پڑا۔اتفاق سے جب علم ہوا کہ آپ تپ دق کے مرض کا شکار ہو گئے ہیں، تو آپ کو فوجی خدمت سے برخاست کر دیا گیا۔ 20 ستمبر 1918 میں جب آپ پاک ماس کے بعد خداوند کی شکر گزاری کر رہے تھے تو آپ کو خداوند یسو ع مسیح رویا میں ملے اور جب یہ رویا ختم ہوئی تو آپ کو معجزانہ طور پر یسوع مسیح کے پانچ زخم حاصل ہوئے۔ جب اس بات کا چرچہ ہونے لگا تو نہ صرف کلیسیا کے علماء بلکہ عام لوگ بھی اس واقعے کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔ جب کلیسیائی طور پر 1924 اور پھر 1931 میں اس بات کی تصدیق کرنا چاہی تو بھی بڑے بڑے سوال برقرار رہے۔ آپ کو مختلف اختلافی امور کی بنا پر پاک ماس کی ادائیگی اور اعتراف سننے سے روک دیا گیا اور آپ نے تابعداری سے اسے قبول کر لیا۔ تاہم کچھ عرصے بعد آپ کو ان اموار کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی۔ اب لوگ ہر طرف سے آپ کے پاس آتے۔ آپ صبح پانچ بجے سے لے کر دوپہر تک اعتراف سنتے، بیماروں سے ملتے اور انہیں برکت دیتے تھے۔بعض اوقات آپ,10 10 گھنٹے تک اعتراف سنتے تھے اور بعض اوقات آپ لوگوں کے دل کے حالات کو پہلے سے ہی جان لیتے تھے۔ آپ کو ایک ہی وقت میں دو جگہوں پر ہونے کا فضل بھی حاصل تھا اور دھیانو گیان میں آپ بعض دفعہ زمین سے اْٹھ جاتے نیز آپ کو بیماروں کے لیے شفا کی نعمت بھی حاصل تھی۔ 1920میں آپ نے ایک دْعائیہ گروپ کا آغاز کیا جو آج بھی دنیا کے ہر حصے میں موجود ہے۔آپ کے اصرار پر بیماروں کی مناسب دیکھبھال کے لیے ایک ہسپتال بھی تعمیر کروایا گیا۔ آپ کی زندگی میں بہت سارے لوگوں نے اس بات کااقرار کیا کہ اْن کو آپ کی بدولت شفا ملی ہے۔ آپ کی پاک ماس میں لوگوں کو حقیقی خوشی اور روحانی سکون ملتا تھا۔ لوگ آپ کو دیکھنے کے لیے بے قرار رہتے تھے اور کچھ لوگ آپ کی چیزوں کو حاصل کرنا چاہتے تھے اور بعض تو آپ کے چوغے کے ٹکڑے حاصل کرنے کی کوشش میں لگے رہتے تھے۔ آپ نے مسیح خداوند کے لیے بہت سے دْکھ سہے لیکن آپ ہمیشہ وفادار رہے۔ اسی طرح 23 ستمبر 1968 میں آپ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور 16 جون 2002 کو پاپا ئے اعظم جان پال دوم نے آپ کو مقدس قرار دیا۔

اے قدوس اور مہربان خْداوند خْدا! تْو نے ایک مخصوص اندازے کے ساتھ مقدس پادرے پیؤ کو اپنے بیٹے خْداوند یسوع مسیح کے دْکھوں میں شامل کیا اور اسے وفادار رہنے کا فضل عطا کیا۔ بخش دے کہ ْاس کا کام کلیسیا میں جاری رہے اور وہ آسمان سے ہماری ہدایت و رہنمائی کرتا رہے۔ آمین

Daily Program

Livesteam thumbnail