مقدس سلویسٹر(پاپائے اعظم)
آپ کی ابتدائی زندگی کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات حاصل نہیں ہیں۔تاہم آپ روم میں پیدا ہوئے اور ایذار سانیوں کے دوران ہی آپ نے بپتسمہ پایا۔بعد ازاں 314میں پاپائے اعظم منتخب ہوئے اور آپ 335تک کلیسیا کی رہنمائی کرتے رہے۔کہا جاتا ہے کہ کو نسٹنٹائن نے آپ کو بھی کافی اذیتیں دی تھیں۔اور جب ایک بار وہ جذام کے مرض کا شکار ہواتو وہ علاج کی خاطر غیر قوموں کے کاہنوں کے پاس شفا کے لئے جائے۔اْس نے ایسا ہی کیااور جب بپتسمہ پایاتو معجزانہ طور پر وہ تندرست ہو گیااور اسی وجہ سے اْس نے مسیحیوں پر ظلم و تشدد کروانا بند کر دیا۔آپ نے اِسے خدا کی رضا سمجھ کر کلیسیامیں بہت سخت محنت اور کام کیا۔جگہ جگہ مشہور گرجا گھر بنوائے،شہیدوں کی آخری آرام گاہیں بھی تعمیر کروائیں اور لطوریائی موسیقی کیلئے آپ نے ایک سکول بھی قائم کیا۔نقائیہ کی مجلس میں آپ نے نمائندگان بھیجے اور آپ ہی نے کلیسیا کیلئے دیگر قواعد کے ساتھ بدھ،جمعہ اور ہفتہ کو روزوں کے ایام قرار دئیے۔اسِ طرح آپ بہترین و مثالی خدمت کرنے کے بعد سن 335کو خداوند میں ابدی نیند سو گئے۔
اے خداوند ہمارے خدا!ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں کہ تْو ہر حال میں اپنی کلیسیا کی مدد اور راہنمائی کرتا ہے۔تْوہی انسانوں کے دلوں کو تبدیل کرتا ہے۔عنایت کر کہ مقدس سلویسٹر کی دْعاؤں سے کلیسیا ہر جگہ امن سے رہے اور ترقی کرتی جائے۔آمین