ورلڈ یوتھ ڈے 2027: اْمید اور ثقافتی جشن کے لیے ایشیا کی تیاریاں
مورخہ 29نومبر2025کوعظیم زیارتِ اْمید پینانگ ملائیشیا کی پریس کانفرنس میں ایشیا کی کلیسیا کے رہنماؤں نے ورلڈ یوتھ ڈے 2027 کے حوالے سے اپنی خوشی، اْمیدیں اور تشویشیں ظاہر کیں، جو جنوبی کوریا کے سیول میں منعقد ہوگا۔ یہ پہلی بار ہے کہ یہ عالمی اجتماع مشرقی ایشیا میں ہوگا۔
چار کارڈینلز کارڈینل فلپ نیری، کارڈینل اساؤ کیکوچی، کارڈینل پیبلو ڈیوڈس اور کارڈینل سبیسٹین فرانسس نے مختلف زاویوں سے بیان کیا کہ کس طرح ولڈ یوتھ ڈے2027 ایشیا کے کیتھولک نوجوانوں کی روحانی اور ثقافتی زندگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔
نوجوان کلیسیاکا حال ہیں۔ کارڈینل فلپ نیری
FABC کے صدر کارڈینل فلپ نیری نے ولڈ یوتھ ڈے 2027 کی ایشیا کی کلیسیا کے لیے اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر جب مختلف ممالک کے نوجوان اس کی تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ولڈ یوتھ ڈے کی صلیب کی زیارت پہلے ہی مختلف ممالک میں ہو رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو دْعا کے لیے تیار کیا جا سکے۔یہ صلیب بالکل اس لیے گھوم رہی ہے تاکہ نوجوان تیار ہوں۔ نوجوان نہ صرف کلیسیا کی اْمید ہیں اورنہ صرف مستقبل بلکہ وہ حال ہیں۔
ایشیائی ثقافت میں جڑیں۔۔۔کارڈینل کیکوچی
جاپان کے کارڈینل اساؤ کیکوچی نے کہا کہ کم آبادی والے کیتھولک ممالک جیسے کوریا میں ولڈ یوتھ ڈے کی میزبانی ایک غیر معمولی موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ کوریا نوجوانوں کو نہ صرف ایشیا بلکہ پوری دنیا سے خوش آمدید کہنے کا موقع دے گا۔ یہاں نوجوان موسیقی، رقص اور ثقافتی مظاہروں کے ذریعے اپنا جوش اور پہچان دکھا سکتے ہیں۔
کورین کہانی سنانے کی طاقت۔۔۔کارڈینل امبو ڈیوڈ
کارڈینل پیبلوڈیوڈ نے کورین ثقافت کی کہانی سنانے کی مہارت کو اْجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورین اپنی فلموں اور ڈراموں کے ذریعے بلا مبالغہ محبت، قربانی، ہمدردی اور یکجہتی کو ظاہر کرتے ہیں۔ وہ انجیل کو بغیر تبلیغ کیے بانٹتے ہیں۔کارڈینل ڈیوڈ نے نوجوانوں کو کہانی، بصری مواد اور مشترکہ بیانیہ کے ذریعے مسیح سے جوڑنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اْمید کی علامت۔۔۔کارڈینل سبیسٹین فرانسس
کارڈینل سبیٹین فرانسس نے ڈیموگرافک چیلنج کی نشاندہی کی۔ کوریا، جاپان، سنگاپور، ہانگ کانگ اور چین میں پیدائش کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اکٹھا دیکھنا ایک طاقتور گواہی ہوگی۔ ہمیں بچوں کی ضرورت ہے، ورنہ کوئی مستقبل نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ روم کے ایک پیرش کے 300 نوجوان پہلے ہی کوریا کے لیے تیار ہو رہے ہیں اور ولڈ یوتھ ڈے کے بعد پینانگ میں امن اور زیارت کے لیے آئیں گے۔
ایشیا اور دنیا کے لیے ملاقات کا لمحہ
کارڈینلز کے تاثرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ولڈ یوتھ ڈے 2027 صرف ایک تقریب نہیں بلکہ:ایک ثقافتی جشن،کہانی سنانے کا موقع،اْمید کی پیشگوئی ہے۔
ایشیا کے نوجوان، جہاں ثقافتیں، مذاہب اور نوجوانی کے رویے منفرد ہیں، وہیں سیول 2027 ایک اہم لمحہ ہوگا جو پورے براعظم میں کلیسیا کے مستقبل کو شکل دے سکتا ہے۔