مقدسہ مریم ہماری ماں ہے جو ہمیں ہمیشہ اپنے آنچل میں سمیٹ لیتی ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد
مورخہ 31مئی 2025کوسینٹ جوزف کیتھیڈرل اسلام آباد راولپنڈی ڈایوسیس میں مقدسہ مریم کی رسمِ تاج پوشی بڑی عقیدت سے ادا کی گئی۔پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے فرمائی۔جبکہ معاونت ریورنڈ فادرعامر یعقوب (ریکٹر کیتھیڈرل اسلام آباد) اور ریورنڈ فادر میسم الیاس(او۔ایف۔ایم کیپ) نے کی۔دورانِ وعظ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشدنے مقدسہ مریم کی عظمت اور تعظیم کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مقدسہ مریم ہماری ماں ہے اور ہم جب بھی دْکھ میں،پریشانی میں یا ایمانی کمزوری میں اْس کے پاس جاتے ہیں تو وہ ماں ہماری غلطیوں کو نظر انداز کرکے ہمیں اپنے آنچل میں سمیٹ لیتی ہے۔بشپ جی نے بتایا کہ موجودہ دور میں خاندانوں کے بہت سے مسائل ہیں اور اْن کا حل مقدسہ مریم کے پاس ہے کیونکہ وہ خاندان کی رہبر ہے۔اپنے پیغام کے اختتام پر بشپ جی نے کہا خدا کرے ہم اپنے ایمان میں مضبوط ہوں اور مقدسہ ماں کی سفارشوں کی بدولت ہمارے خاندان پاک خاندان کا نمونہ بنیں۔اس کے بعد مقدسہ ماں مریم کو تاج پہنا کر تاجپوشی کی گئی۔تاج پوشی کے اختتام پر لوک گلوکار مشتاق فیصل آبادی نے مقدسہ مریم کی شانِ اقدس میں گیتوں کا نذرانہِ عقیدت پیش کیا۔
Daily Program
