مسیح کا پاک بدن اور خون ہمیں ہمیشہ کی زندگی کا وارث بناتا ہے۔ ریورنڈ فادر جیمس
مورخہ 23اگست 2025کوسینٹ لوق کیتھولک چرچ گریس ٹاؤن حیدر آباد میں ریورنڈ فادر جیمس کسٹیلینو (ریکٹر کیتھڈرل) کے دست ِ مبارک سے 43بچوں نے پہلی پاکشراکت کا ساکرامنٹ حاصل کیا۔اس موقع پرپاک ماس کی اقدس قربانی ریورنڈ فادر جیمس کسٹیلینو نے خدا کی نذر گزرانی جبکہ ریورنڈ فادر آمون نتھانئیل نے معاونت کی۔ ریورنڈ فادر جیمس نے اپنے وعظ میں پہلی پاکشراکت حاصل کرنے والے بچوں اور والدین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسیح کا پاک بدن اور خون ہمیں ہمیشہ کی زندگی کا وارث بناتا ہے۔ اس لئے مسیح کے پاک بدن اور خون کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں روحانی اور جسمانی طور اپنے آپ کو تیار کرنا ہے تاکہ لائق طور مسیح کے بدن کو حاصل کر سکیں۔ نیز انہوں نے تمام بچوں اور اْن کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔ عبادت کے بعد بچوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں تمام خاندانوں نے فادر صاحبان کو پھولوں کے ہار پہنا کر اور گفٹ دے اپنی محبت و خوشی کا اظہار کیا۔
Daily Program
