مجھے مشرقی تیمور سے محبت ہو گئی۔پوپ فرانسس

مورخہ 14ستمبر2024کوپوپ فرانسس نے جنوب مشرقی ایشیاء اور اوشیانہ کے اپنے تقریباً دو ہفتے کے دورے کے بارے میں پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے مشرقی تیمور کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیااور کہ مجھے مشرقی تیمور سے پیار ہو گیا۔
پوپ فرانسس نے 3 تا6 ستمبر دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا کے دورے کے بعد 9 سے 11 ستمبر تک مشرقی تیمور کا دورہ کیا۔ان کے سفر نامے میں 6 سے 9 ستمبر تک پاپوا نیو گنی اور 11 سے 13 ستمبر تک سنگاپور کے دورے بھی شامل تھے۔یہ دورہ45 واں پاپائی دورہ ہے اور یہ اب تک کا سب سے طویل سفر رہا جس میں پوپ فرانسس نے20000میل کا سفر کیا۔ پوپ فرانسس نے ان 12 دنوں کے دوران سنگاپور، پاپوا نیو گنی، انڈونیشیا، اور تیمور لیستے یعنی چار ممالک کا دورہ کیا۔