قومی اسمبلی کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری خوش آئند ہے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد
یہ خبر نہایت خوشی سے بیان کی جاتی ہے کہ مورخہ26جون 2024کو قومی اسمبلی کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گئی ہے۔ جس میں جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے نکات پیش کیے ہیں۔
فضیلت مآب آرچ بشپ جوزف ارشد بشپ آف راولپنڈی/اسلام آباد اس موقع پر کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری خوش آئند ہے اورمسیحی برادری یہ قراردادپیش کرنے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور ایوان کی جانب سے منظور کرنے پر کابینہ کے اراکین کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی شکر گذار ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی مسیحی برادری یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے پیش کردہ نکات پر بھی عمل درآمد کروایاجائے۔تاکہ تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ ایسے ہی وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی ممکن ہے۔