فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنسز کی12ویں جنرل اسمبلی سنڈی تبدیلی کی دعوت ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت
انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں جاری فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنسز (FABC) کی12ویں جنرل اسمبلی میں ایشیا بھر سے بشپ صاحبان اور کلیسیائی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان سے ٖفضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت جو ان دنوں اس جنرل اسمبلی میں شریک ہیں، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنسز (FABC) کی12ویں جنرل اسمبلی سنڈی وژن کی عملی تعبیر ہے، جو بشپ صاحبان،کاہنوں اور کلیسیائی رہنماؤں کو سنڈی تبدیلی کی دعوت دیتی ہے اور یہ اجتماع صرف خیالات کے اظہار کا موقع نہیں بلکہ تمام شرکا کو ایک نئی روحانی بصیرت کے ساتھ دیکھنے کی دعوت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم اپنے اردگرد کے حالات، لوگوں اور کلیسیا کے مشن کو خدا کی نظر سے دیکھنا سیکھتے ہیں تو ہم عظیم تر حقیقتوں کا مشاہدہ کرتے ہیں اور معاشرے میں اتحاد، مکالمہ اور اْمید کے پْل تعمیر کرنے والے بن جاتے ہیں۔
فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ یہ اجلاس ایشیا کی مقامی کلیسیاؤں میں سنڈی روح کو مزید مضبوط کرنے نیز رفاقت، خدمت اور مشترکہ مشن کے ذریعے انجیل کی موثر گواہی دینے کے قابل بنائے گا۔