عزت مآب بشپ یوسف سوہن بین المذاہب مکالمے کے لیے ویٹیکن ڈیکاسٹری کے رکن مقرر

پاکستانی کلیسیا کے لیے نہایت فخر اور خوشی کی بات ہے کہ 3 جولائی 2025 کو پوپ لیو چہاردہم کی جانب سے عزت مآب بشپ یوسف سوہن، بشپ آف ملتان ڈایوسیس کو ویٹیکن کی ڈیکاسٹری برائے بین المذاہب مکالمے کا رکن مقرر کردیا گیا۔
بین المذاہب مکالمے کے لیے ویٹیکن ڈیکاسٹری کو کیتھولک کلیسیا اور دیگر مذہبی برادریوں کے درمیان پُل بنانے کا کام سونپا گیا ہے، خاص طور پر جہاں تنازعات جاری ہیں۔ عزت مآب بشپ سوہن ایشیا، افریقہ اور مغرب سے تعلق رکھنے والے کارڈینلز، بشپ صاحبان اور ماہر الہیات کے عالمی پینل میں شامل ہیں، جس سے کلیسیا کے امن کے عالمگیر مشن میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو تقویت ملے گی۔عالمی مکالمے، باہمی احترام، اور مذہبی روایات کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ہولی فادر کی وسیع تر کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail