سینٹ میریز مائنزسیمنری لاہور کی 75سالہ جوبلی کے موقع پر نئے تعلیمی سال کا آغاز
مورخہ 25اگست2025کوسینٹ میریز مائنزسیمنری لاہور کی 75سالہ جوبلی کے موقع پر نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا۔ اس بابرکت دن پاک ماس کی قیادت ریورنڈ فادر آصف سردار(وِکرجنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور)نے فرمائی جبکہ اْن کی معاونت ریورنڈ فادر نقاش اعظم(ریکٹرآف سینٹ میریز مائنزسیمنری) اور ریورنڈ فادر اعظم (او۔ایف۔ایم کیپ) نے کی۔یوخرستی عبادت کی آغاز میں 75سالہ جوبلی کی شمع کو روشن کیا گیا۔ دورانِ وعظ ریورنڈ فادر آصف سردار(وِکرجنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور)نے فضیلت مآب آرچ بشپ ماریو بینی ٹراوس کی جانب سے تمام سٹاف اور طالب علموں کو 75سالہ جوبلی کی مبارک باد پیش کی اورکہا کہ ہم سب خدا کی طرف سے بْلائے گئے ہیں تا کہ یسوع مسیح کے نقشِ قدم پر چلتے رہیں۔انہوں نے سیمنری کے طالب علموں کو نصیحت کی کہ آپ نے اپنی بلاہٹ کو پاکدامنی اور تابعداری کے ساتھ نبھاناہے۔ اس سفر میں بہت سے چیلنجزاور مشکلات بھی آئیں لیکن اپنے اس سفر میں ہمیشہ ثابت قدم رہتے ہوئے آگے بڑھیں۔اپنے پیغام کے آخرمیں فادر موصوف نے کہا کہ کاہنانہ زندگی کی بلاہٹ خدا کا فضل ہے اور خدا کے فضل کے بغیر یہ خدمت نا ممکن ہے۔
اس پاک ماس میں سسٹرز صاحبات اور کاہن صاحبان نے شرکت کی بعدازاں ریورنڈ فادر نقاش اعظم(ریکٹرآف سینٹ میریز مائنزسیمنری)نے اظہار تشکر پیش کیا۔
Daily Program
