سینٹ فرانسس زیویئر میجر سیمینری لاہور میں 31ویں تعلیمی سال کا آغاز
مورخہ 9ستمبر2024کوسینٹ فرانسس زیویئر میجر سیمینری لاہور میں 31ویں تعلیمی سال کا آغاز کیا گیا۔ریورنڈ فادر طاہر عزیز ریکٹر سینٹ فرانسس زیویئر میجر سیمینری کے سٹاف اور سیمیزینز نے فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس کا استقبال کیا۔ نئے تعلیمی سال کے موقع پرآرچ ڈایوسیس آف لاہور کے اپوسٹولک ایڈمنسٹریٹر فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس نے یوخرستی عبادت خدا کی نذرگزارنی۔ دورانِ وعظ بشپ جی نے تمام طالب علموں پر زور دیا کہ وہ عاجزی اختیار کریں۔دنیاوی عیش وعشرت، طاقت، دولت اور شہرت کے لالچ کے خلاف خبردار کیا۔ آرچ بشپ نے سب کو نصیحت کرتے ہوئے بتایا کہ دورِ حاضرہ میں مقدس کاہنوں کی ضرورت ہے اور وفاداری اور نیکی کی زندگی گزارنے میں مقدسہ مریم بہترین نمونہ اور مثال ہے۔ تقریب کے اختتام پر ریورنڈ فادرطاہر عزیز نے بشپ جی کا شکریہ ادا کیا۔