سینٹ جیوڈز پیرش کراچی میں نئے تعمیر شدہ مقدس آگنیشئس چرچ کی رسم تقدیس ادا کر دی گئی۔

 سینٹ جیوڈز پیرش کراچی میں نئے تعمیر شدہ مقدس آگنیشئس چرچ کی رسم تقدیس ادا کر دی گئی۔
سینٹ جیوڈز پیرش کراچی میں نئے تعمیر شدہ مقدس آگنیشئس چرچ کی رسم تقدیس ادا کر دی گئی۔

گزشتہ دنوں فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے اپنے دست ِ مبارک سے سینٹ جیوڈز پیرش میں نئے تعمیر شدہ  مقدس آگنیشئس چرچ ، کی رسم تقدیس ادا کی۔ اس موقع پرمومنین نے فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس، کا پُر تپاک استقبال کیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ بشپ جی نے گرجا گھر کی یادگاری تختی کی پردہ کشائی کی، فیتہ کاٹا اور گرجا گھر کی چابی پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر وقاص برائن کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم ذمہ داری آپ کو سونپی جاتی ہے
اس بابرکت موقع پرپاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے فرمائی۔پاک ماس سے قبل کرسمہ کے تیل سے پاک صندوق اورپاک الطار کو مسح کیا گیا ۔دورانِ وعظ بشپ صاحب نے مومنین کو نئے گرجا گھر کی مبارک باددی نیز پاک الطار اور پاک صندوق  روحانی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مومنین پر زور دیا کہ وہ ان مقدس مقامات کا احترام کریں اور اپنی ایمانی زندگی کو مزید مضبوط بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرجا گھر آپ کے ایمان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ قیمتی تحفہ ہے جہاں پر آپ کی آنے والی نسلوں کی ایمانی آبیاری ہوگی اس لئے خدا کے گھر کی دیکھ بھال کرنا آپ کا فرض ہے۔
تقریب کے اختتام پر مومنین نے پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر وقاص برائن، معاون پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر راشد اسلم اور پاسٹرل ٹیم کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد اور شکریہ پیش کیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail