سینٹ جیمز دی اپوسل کیتھولک چرچ سیالکوٹ میں ایک روزہ اعتکاف
مورخہ 5مارچ2024کو سینٹ جیمز دی اپوسل کیتھولک چرچ سیالکوٹ میں روزوں کے بابرکت ایام میں ایک روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس روحانی مشق میں 400 سے زائد پیرش کے افراد نے حصہ لیا۔ مومنین کے لیے، مقدس گھنٹہ،اعتراف کا ساکرامنٹ، اور پاک قربانی کا اہتمام کیا گیا۔مومنین نے روزے کے ساتھ اعتکاف میں شمولیت اختیار کی۔
فادر اشرف گِل نے داستانِ کلوری بیان کرتے ہوئے کہا دُعاہمیں خدا سے ملا پ اور بات چیت کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ ہماری انفرادی دْعا ہمیں یسوع کے ساتھ تین طرح کے دْعائیہ تجربات سے گزرنے کا موقع دیتی ہے۔ یعنی پہاڑ پر دْعا،صحرا میں دْعا اور گتسمنی کے باغ میں دْعا
اور فادربرنارڈ عمانوائیل کا روزہ اور اس کی روحانیت پر مومنین کو بتایاکہ آج ہم خداوند یسوع مسیح کے پیار کا تجربہ کریں، یسوع مسیح کے دُکھوں پر دھیان و گیان کریں گے اور توبہ اور معافی سے اپنے آپ کو تبدیل کریں تاکہ روحانی اور ایمانی طور پر خدا کے ساتھ وقت گزاریں۔ خدا ہمیں موقع دیتا ہے کہ دُعا، روزے اور ریاضت کے ذریعے ہم اْس کی قربت کا تجربہ کریں۔
آخر میں مومنین نے فادر صاحبان اور خدا کا شکر ادا کیا کہ ہمیں اپنے خداوند یسوع مسیح کے مصائب، موت اور قیامت کے خوبصورت اور گہرے روحانی تجربات ہوئے۔پور ا دن روحانی ماحول میں گزرا اور سب نے بہت برکات پائیں۔