سینٹ جوزف کیتھڈرل اسلام آباد راولپنڈی ڈایوسیس میں کیتھولک انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح

 گزشتہ دنوں سینٹ جوزف کیتھڈرل اسلام آباد راولپنڈی ڈایوسیس میں فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشدکے دست ِمبارک سے کیتھولک انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔اس کیتھولک انسٹی ٹیوٹ میں عام مومنین کی روحانی اور سماجی ترقی کیلئے مختلف قسم کی ٹریننگ،تربیتی ورکشاپس اور کورسز کروائے جائیں گے۔جن میں میڈیاٹریننگ،فنِ موسیقی،انگلش لینگوئج کورس اور بائیبل مقدس کا مطالعہ شامل ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیتھولک انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں مومنین کا بتایا اور نیک تمنائیں پیش کیں اس کے ساتھ ساتھ غباروں کو ہوا میں اْڑیا گیاجو اس بات کی علامت ہے کہ یہ کیتھولک انسٹی ٹیوٹ آسمان کی بلندیوں تک ترقی کرے اور اس میں تربیت پانے والے مومنین ناصرف اپنی قوم کا بلکہ اپنے وطن کیلئے بھی فخر کا باعث بنیں۔آخر میں فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشدنے اپنے دست ِمبارک سے ربن کاٹتے ہوئے کیتھولک انسٹی ٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور پاک پانی سے ساری بلڈنگ کو برکت دی۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail