ریورنڈ فادر قیصرفیروز کی والدہ محترمہ مختاراں بی بی نے ابدی زندگی کیلئے اپنا زمینی سفر مکمل کر لیا۔
یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ بیان کی جاتی ہے کہ مورخہ 27 جون2024کوریورنڈ فادر قیصرفیروز کی والدہ محترمہ مختاراں بی بی نے ابدی زندگی کیلئے اپنا زمینی سفر مکمل کر لیا۔ اْن کی زندگی کا سفر اْن کے ایمان کے ساتھ گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ خداوند نے انھیں تین بیٹیوں اور چار بیٹوں سے نوازاہ۔جن میں سے ایک بیٹا خدا کا کاہن اور ایک بیٹی سسٹر بنی۔
اْن کے جنازے کی رسومات28جون 2024کوسینٹ میریز پیرش گلبرگ لاہورمیں اْنہی کے بیٹے ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے ادا کیں۔ریورنڈ فادر ہنری پال نے دورانِ وعظ محترمہ مختاراں بی بی کی تمام تر خدمات اور زندگی کیلئے خدا کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی ایمانی زندگی کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ خاندان کو تسلی دی۔ انہوں نے کہا بے شک آج دْکھ کا ماحول ہے لیکن ساتھ ہی مرحو مہ مختاراں بی بی کی ابدی زندگی کا جشن بھی ہے۔ وہ ایک مذہبی خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ہمدرد انسان بھی تھیں۔نیز اپنی ایمانی،روحانی،ازدواجی اور خاندانی زندگی میں آخری دم تک وفادار رہیں۔
ریورنڈ فادر اعجاز بشیر کیپوچن جماعت کے سردارِ اعلٰی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مختا راں بی بی نے اچھی لڑائی لڑئی اور اپنی دوڑ وفاداری سے مکمل کی ہے۔انہوں نے کہا ماں کبھی مرتی نہیں ہے بلکہ زمینی زندگی سے ابدی زندگی میں منتقل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا یہ دْکھ صرف فادر قیصر کا نہیں ہے بلکہ ساری کیپوچن برادری کا ہے اور ْدکھ وغم کی اس گھڑی میں ہم سب اِن کے ساتھ ہیں۔
ریورنڈ فادر آصف سردار وکر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور نے اہل خانہ سے گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماں جی کے جانے سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے لیکن اْن کی تعلیمات اور ہمدردانہ جذبے کا اثر ہمیشہ برقرار رہے گا۔خدا سے دْعا ہے کہ وہ ماں جی کی رْوح کو اپنے مقدسین میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبرِ ایوب عطا فرمائے۔
ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے بتایا کہ میری والدہ ہر لحاظ سے ایک مضبوط اور بہادر خاتون تھیں۔میری والدہ نے ہمیں فراخ دلی اور ایمان میں ثابت قدم رہنا سیکھایا۔ آخر میں ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے تمام کیپوچن برادری،کاہن صاحبان،سسٹرصاحبات، مناد صاحبان اور تمام کلیسیا کا شکریہ ادا کیا جو دْکھ کی اس گھڑی میں اْن کے ساتھ ہیں۔ریورنڈ فادر قیصر فیروز کی والدہ مرحومہ کو گورا قبرستان لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔