ریورنڈ فادر روبن لیما ایس جے کی پہلی عہد بندھی
مورخہ 24 فروری 2024،کا دن پاکستان میں جیزوٹس کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس تاریخی دن ریورنڈ فادر روبن لیما ایس جے کی سینٹ میریز سکول، المہتاب پارک، لاہور میں پہلی عہد بندھی ہوئی۔ اس تقریب میں جیزوٹ کمیونٹی، برادارن، ریورنڈ فادر روبن لیما کے خاندان، ساتھیوں، اور طلباء نے شرکت کی۔
ریورنڈ فادر روبن لیما ایک ڈایوسیسن کاہن تھے۔ جیزوٹ تک کے سفر کی رہنمائی مسیح کی مضبوط بلاہٹ سے ہوئی، اس طرح ااْن کی زندگی کا ایک نیا باب شروع ہوا۔برطانیہ اور پاکستان میں سیمنرین کے طور پر دو سال سے زائد عرصہ گزارنے کے بعدانہوں نے جیزوٹ کاہن بننے کے لیے اپنے آپ کو مکمل طور پر تیارکیا۔
ریورنڈ فادر جان کارلوس نے وعظ کے دوران کہا کہ پہلی عہد بندی نئے سفر کی بنیاد اوربطور ایک مشنری روحانی مشقوں کے ذریعے خُدا کے ساتھ ایک ہونے کی خواہش ہے۔لہذا جیزوٹس کو زندگی کے عجائبات کا جواب نہ صرف الفاظ اور اعمال بلکہ سوسائٹی آف جیسس کے آئین اورروحانی مشقوں کے مطابق بھی دینا ہے۔بعد ازاں ریورنڈ فادر روبن لیما کو سوسائٹی آف جیسس کے آئین کی ایک کاپی پیش کی گئی،
تقریب کے اختتام پرریورنڈ فادر روبن لیمانے اپنی پہلی عہد بندی کی صلیب حاصل کی۔