بان فو وان پاسٹرل ٹریننگ سینٹر، بنکاک، تھائی لینڈ میں سِگنس ایشیا اسمبلی کا انعقاد

 مورخہ 23 تا 27 اکتوبر  2023کو بان فو وان پاسٹرل ٹریننگ سینٹر، بنکاک، تھائی لینڈ میں سِگنس ایشیا اسمبلی منعقد ہوئی جس کا موضوع ”ڈیجیٹل دنیا میں انجیل کی تبلیغ دل سے کرنا“ تھا۔ سِگنس اسمبلی کا یہ موضوع پوپ فرانسس کے 57 ویں عالمی یوم ابلاغیات کے پیغام سے متاثر ہو کر رکھا گیا جس کا عنوان ”دل سے بولنا: محبت میں سچائی“ہے۔

پچھلے سالوں میں پوپ فرانسس نے ہمیں ”جا کر دیکھنا“اور ”سننا“ کے فعل پر غور کرنے کی ترغیب دی۔یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ یہ موثر ابلاغیات کے لیے ضروری شرائط ہیں۔ پوپ فرانسس لکھتے ہیں ”یہ دل ہی ہے جو ہمیں جانے، دیکھنے اور سننے کی ترغیب دیتا ہے، اور یہ دل ہی ہے جو ہماری بات چیت کے کھلے اور خوش آئند طریقے کی طرف رہنمائی کرتا ہے“۔ایک بار جب ہم سننے کی مشق کر لیتے ہیں۔جس کے لیے صبر، انتظار، اور متعصبانہ طور پر اپنے نقطہ نظر پر زور دینے سے گریز کی ضرورت ہوتی ہے، تو ہم مکالمے اور اشتراک کو متحر ک کرنے میں مشغول ہو سکتے ہیں۔ دل سے بات چیت کرنے کا بالکل یہی مطلب ہے۔

سِگنس ایشیا کی پوپ فرانسس کے عالمی یوم ابلاغیات کے پیغام کی ایشیائی سطح پر عکاسی کرنے کی ایک تاریخ ہے، جو قدرتی طور پر رکن ممالک کی قومی اسمبلیوں تک پھیل جاتی ہے۔ سِگنس ایشیا اسمبلی 2023کا، لوگو دل کی شکل والی علامتوں کے ساتھ بنایا گیا ہے، جو دلی رابطے کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail