الیکشن میں اقلیتوں کی امنگوں کا خیال رکھا جائے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد

الیکشن میں اقلیتوں کی امنگوں کا خیال رکھا جائے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد

 فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عام الیکشن کاا نعقاد جمہوریت کے فروغ کے لیے اہم عمل ہے۔ تمام سیاسی رہنماوں کو جمہوریت کے فروغ  اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے مل جْل کرکام کرنے کی ضرورت ہے،الیکشن کے اس عمل میں اقلیتوں اور معاشرے کے دیگر محروم طبقوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔اس لیے اقلیتوں کے لیے بھی الیکشن میں اْن کی امنگوں کا خیال رکھا جائے۔تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ حقیقی جمہوریت کے لیے وہ جنرل سیٹوں پر بھی اقلیتی اْمیدوار سامنے لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کی تحریک  سے لیکر اب تک پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور بحالی میں اقلیتوں کا کلیدی کردار رہا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے پاکستان میں بسنے والی ا قلیتوں کو سلیکشن کی بجائے الیکشن کے ذریعے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail