مقدسہ مریم ملکہِ روزری


پاک ما ں کیتھولک کلیسیا اپنے لطویائی سال میں ماہِ مئی اور ماہِ اکتوبرکومْقدسہ ماں مریم کی عزت و تعظیم اور عقیدت واحترام کے لئے مخصوص کرتی ہے اور مومینن کو دعوت دیتی ہے کہ وہ مْقدسہ ماں مریم کی اقدس روزری کی عبا دت میں شامل ہوکراْس کی سفارش کے ذریعے خْدا سے برکات و فضائل حاصل کریں۔مزید یہ کہ اِن مہینوں کو مْقدسہ ماں مریم کی اقدس روزری کے مہینوں سے بھی یاد کیا جاتاہے۔ کیونکہ اِن مہینوں میں دْنیا بھر کے کیتھولک مسیحی اِیمانی، روحانی اور بشارتی جذبے کے ساتھ نہ صرف مْقدسہ ماں مریم کی اقدس روزری کی عبادت میں شریک ہوتے ہیں بلکہ مختلف طر یقوں سے وہ اپنی اْس عقید ت و احترام کااور پیار و محبت کا اظہار کر تے ہیں جو وہ مْقدسہ ماں مریم کی پاک ذات سے رکھتے ہیں۔وہ مْقدسہ ماں مریم کی پا ک ذات کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ سب کچھ اِس لئے کیا جاتاہے کیوں کہ روزری اورمْقدسہ ماں مریم کی پاک ذات ہماری زندگیوں میں نہایت اہمیت کی حامل اور اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔مْقدسہ ما ں مریم کی پاک ذات اْس ستار ے کی مانند ہے جس کی روشنی سے ایک نئی صْبح، ایک نئے دن،اورایک نئی منزل کا آغازہوتاہے۔ خْدا باپ کو مْقدسہ ماں مریم کی زندگی اور اْس کے اعمال نے اِس قدر مْتاثرکیاکہ اْس نے اپنے آپ کو انسانی رْوپ میں ظاہر کرنے کے لیے اْس کے رحم کا چْناؤ کیا۔مْقدسہ ماں مریم کے حالاتِ زندگی کو خْداوند یسوع مسیح کے حالا تِ زندگی کے بغیر بیان نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ خْداوند یسوع مسیح کی زند گی کامْقدسہ ماں مریم کی زندگی کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔ مْقدسہ ماں مریم اپنی زندگی میں اِن یادوں کو،لمحات کواورواقعات کو جو خْداوند یسوع مسیح کے ساتھ گزرے تھے اِن پر دھیان وگیان کرتی رہتی تھی اور یہی یادِماضی روزری کی شکل اختیار کر گیاہے جسے مْقدسہ ماں مریم اپنی زندگی میں لگاتار پڑھتی آئی ہے اور آج اِسی یادِماضی کوپاک ما ں کیتھولک کلیسیا کے مومینن جاری وساری رکھے ہوئے ہیں کیوں کہ مْقدسہ ماں مریم کی روزری کا آغاز ہی مْقدسہ ماں مریم کے دھیان وگیان، تجربہ اور محبت سے ہوا جو وہ خْداوند یسوع مسیح سے کرتی تھی۔ مْقدس دومینک نے1221خ۔س میں روزری کا آغاز کیا۔اْنہوں نے روزی کو بطور ہتھیار بدعتوں کے خاتمے کے لئے اِستعمال کیا۔
مْقدسہ ماں مریم کو ملکہِ روزری کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ روزری محض ایک دْعانہیں بلکہ یہ ایک مکمل روحانی دھیان وگیان اور ریاضیت کی عبادت ہے۔ پاک ما ں کیتھولک کلیسیا خْداوند یسوع مسیح کے حالاتِ زندگی کو، اہم واقعات کو اور پاشکائی بھید کومْقدسہ ماں مریم کی روزری کے ذریعے ہم پر یہ عیاں کرتی ہے تاکہ ہم مسیحی ایمان میں مضبوط ہوکراِس روحانی دھیان وگیان کی عبادت کے وسیلہ سے ڈھیروں برکات وفضائل حاصل کرسکیں۔روزری ایک ایسی عبادت ہے جسے ہم کسی بھی وقت اور چاہے کسی بھی حالت میں ہوں اداکر سکتے ہیں مثال کے طور پرکام کاج کرتے ہوئے، بیماری کی حالت میں، سفر کرتے ہوئے وغیرہ وغیرہ لیکن پاک ما ں کیتھولک کلیسیا چاہتی ہے کہ اِس عبادت کو ایک خاندان کی صورت میں اور ایک جماعت کی صورت میں ادا کیا جائے کیوں کہ روزری کی عبادت کو خاندانی عبادت بھی کہتے ہیں۔روزری مْقدسین کی پسندیدہ عبادت ہے اور مْقدسین کی زندگیوں میں روزری اعلیٰ مقام رکھتی ہے۔ مْقدسہ ماں مریم کی سفارش سے ہی اور مْقدسہ ماں مریم سے اْن کی عقیدت واحترام کی وجہ سے ہی وہ اِس اعلیٰ مقام تک پہنچ پاتے ہیں۔مقدس پوپ جان پال دوئم فرماتے ہیں کہ روزری کی عبادت میری پسندیدہ عبادت ہے بلکہ اْنہوں نے تو اپنے پاپائی دورمیں اکتوبر(2002سے2003خ س)تک کے سال کو روزر ی کا سال قرار دیاتھااور روزری میں نور کے پانچ بھیدوں کا بھی اضافہ کیا۔مْقدس دومینک،مْقدس کتھرین آف سیانا،مْقدس فرانس آف اسیسی، مْقدسہ کلارہ،مْقدسہ برنادت،مْقدس پادرے پیو، مْقدسہ مادر ٹریضہ آف کلکتہ اور بہت سے مْقدسین نے نہ صرف روزری کی عبادت کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنایا بلکہ اِس روحانی دھیان وگیان کی عبادت کودْوسرں تک پہنچانے میں کسی قسم کی بھی قْربانی سے دریغ نہ کیا۔
روزری کی عبادت ایک ایسی عبادت ہے جوکہ کلیسیا میں اور ہمارے خاندانوں میں امن واتحاد،پیارومْحبت اور صْلح وسلامتی کو فروغ دیتی ہے۔ بلکہ ہر اْس شخص کوجو مْقدسہ ماں مریم اور روزری کی عبادت سے مْحبت کرتاہے اْس کو شخصی، روحانی اور ایمانی طور پرترقی اور تبدیلی عطاکرتی ہے۔ روزری ہمیں مْقدسہ ماں مریم کی مانند حلیم وفروتن، فرمابردارشاگرد، عاجز ی وانکساری کادرس دیتی ہے۔روزری زندگی میں دْکھ اور مصیبت میں حوصلہ اور اْمید پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔روزری سے ہماری زندگیاں تبدیل ہوتی ہیں اور ہم نیک زندگی کی طرف چل پڑتے ہیں۔ چاہے ہم نے روزری کو گلے میں پہنا ہویا پھر ہمارے ہاتھ میں ہویاپھرہمارے پاس ہویہ ہمیں احساس دلالتی ہے کہ خْداہمارے ساتھ ہے اور روزری کی عبادت کے ذریعے مْقدسہ ماں مریم کا وہ قول پورا ہوتا ہے جو یہ ہے کہ ”میری جان خْداوند کی بڑائی کرتی ہے۔ اور میری رْوح میرے نجات دینے والے خْداسے خْوش ہوئی۔کیوں کہ اْس نے اپنی بندی کی پست حالی پر نظر کی۔اِس لئے دیکھ۔ اَب سے لے کر ہر زمانے کے لوگ مْجھے مْبارک کہیں گے    ۔  اِس لئے کلیسیاکے آغاز سے آج تک سب ایماندار لوگ مْقدسہ ماں مریم کو روز بروز فرشتوں اور مْقدسہ الصیابات کے ساتھ مل کر سلام کرتے اور اْسکا ادب بجا لاتے ہیں۔جب ہم مْقدسہ ماں مریم کی زندگی پر دھیان وگیان کرتے ہیں تو ہم پر یہ بات مْکمل اور کامل طورپر واضح ہوجاتی ہے کہ مْقدسہ ماں مریم کی پاک ذات عزت و تعظیم کے لائق ہے اور کیوں کہ وہ خْدا کی ماں ہے اور تمام عورتوں میں مْبارک ہے یہاں تک کہ وہ ساری مخلوقات میں سے اعلیٰ اور افضل مقام رکھتی ہے۔

جب بھی ہم میں سے کوئی بھی مقدسہ ماں مریم کو مْبارک کہتا، اْس کی عزت وتعظیم، عقیدت واحترام کرتا ہے، ا ور اْس کی سفارش طلب کر تاہے تو وہ رْوحانی و جسمانی برکات حاصل کرتا ہے۔کیونکہ ماں کبھی اپنے بچوں کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتی۔
 توپھر آئیں میر ے عزیزوں! ہم اس روزری کے بابرکت مہینہ میں مْقدسہ ماں مریم کے قدموں میں آئیں، فرشتوں اور مْقدسہ الصیابات کے ساتھ مِل کرمْقدسہ ماں مریم کو سلام کہیں، اْس کو مْبارک کہیں،  اور اْس کی سفارش مانگیں تاکہ خْداسے ڈھیروں برکات و فضائل حاصل کرتے رہیں۔آمین!

 

Daily Program

Livesteam thumbnail