پوپ فرانسس کی غزہ میں انسانی حقوق کے احترام کی اپیل

مورخہ 15اکتوبر2023کوپوپ فرانسس نے اسرائیل اور فلسطین میں تشدد کو روکنے کے لیے فوری اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں ہمیشہ شکست سے دوچار ہوتی ہیں۔ اور تمام مومنین کو دعوت دی کہ وہ منگل کے روز امن کے لئے دْعا کریں اور روزہ رکھیں۔

پوپ فرانسس نے اسرائیلیوں اور فلسطینی جنگجوؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ معصوموں کا خون بہانا اور اْن پر تشدد کرنا بند کریں۔انہوں نے کہا کہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتا ہوں اور میں پْرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ بچے، بوڑھے، خواتین اور تمام عام شہری تنازع کا شکار نہ ہوں۔

آخر میں پوپ فرانسس نے کہا کہ بہت سے لوگ پہلے ہی مر چکے ہیں۔براہ کرم مزید بے گناہوں کا خون نہ بہائیں، نہ مقدس سرزمین میں، نہ یوکرین میں، نہ ہی کہیں اور! کیونکہ جنگیں ہمیشہ شکست ہوتی ہیں!اس لئے تمام مومنین کو منگل کے روز، 17 اکتوبرکو امن کے لیے دْعا کرنے اور روزہ رکھنے کی دعوت دی۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail