پناہ گزینوں کی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 14دسمبر2023کوپوپ فرانسس نے جنیوا میں منعقد ہونے والے گلوبل ریفیوجی فورم کے نام ایک پیغام میں اس حقیقت پر زور دیا کہ مہاجرین کی حالت زار کو حل کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا ہجرت کرنا یا نا کرنا ہر فرد کا حق ہے لیکن ہر ایک کو اپنے ملک میں باوقار زندگی گزارنے کا موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے کہاآج تقریباً 114 ملین لوگ،جبری طور پر بے گھرہیں۔مزید کہا کہ ہجرت کی وجوہات تیزی سے پیچیدہ ہوتی جا رہی ہیں۔اورابھی تک ہمارے ردعمل نے اْن چیلنجوں کو مناسب طریقے سے حل نہیں کیا ہے۔خبروں اور اعداد و شمار کی کثرت سے بھری ہوئی دنیا میں ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ ان نمبروں کے پیچھے انسانی چہرے ہیں، جن میں سے ہر ایک کی اپنی کہانی اور مصائب ہیں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ کسی کو بھی ایسے ملک میں واپس نہیں جانا چاہیے جہاں اسے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں یا موت کا سامنا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کو مکمل طور پراپنا کر ہی،ہم انسانوں کے طور پر ترقی کر سکتے ہیں اور اپنے بیج زرخیز زمین میں بو سکتے ہیں۔آخر میں پوپ فرانسس نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت اہم ہے، جیسا کہ تاریخ ہمیں چیلنج کر رہی ہے کہ ہم تہذیب کی کشتی کو ڈوبنے سے روکنے کے لیے ضمیر کی چھلانگ لگائیں۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail